لیاقت بلوچ،اجمل قادری ملاقات،استقبال رمضان پر تبادلہ خیال

لیاقت بلوچ،اجمل قادری ملاقات،استقبال رمضان پر تبادلہ خیال

  

لاہور (پ ر) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے گزشتہ روز مرکزی جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا میاں محمد اجمل قادری سے ان کی رہائش گاہ شیروانوالہ ہاؤس لاہور میں استقبال رمضان کے حوالہ سے ملاقات کی اس موقعہ پر صاحبزادہ مولانا احمد علی ثانی بھی موجود تھے ملاقات میں مختلف امور اور ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور طے پایا کہ 18 اپریل بروز ہفتہ بعد نماز ظہر شیرانوالہ ہاؤس لاہور میں دینی و مذہبی جماعتوں کا ایک مختصر نمائندہ اجلاس کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے حکومتی ہدایات اور احتیاطی و حفاظتی تدابیر کے ساتھ منعقد ہوگا جس میں ملک کی موجودہ صورتحال رمضان المبارک کی آمد، تراویح، اعتکاف اور نماز باجماعت سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -