ملتان: مختلف علاقوں میں وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں روپے کا نقصان

ملتان: مختلف علاقوں میں وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں روپے کا نقصان

  

ملتان (نیوز رپورٹر)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے ملتان گیٹ کے قریب مقبول احمدکے گھر چار مسلح ڈاکو داخل ہوکر اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنا(بقیہ نمبر34صفحہ7پر)

کر سونا، نقدی و ریال مالیت3لاکھ59ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ ممتازآباد کے علاقے اللہ وسایا چوک سے محمد تنویر کی بہن سے موٹرسائیکل سوار دوافراد نے جھپٹا مارکر پرس جس میں نقدی مالیت30ہزار لیگئے، تھانہ نیوملتان کے علاقے رحمن کالونی مجاہد اقبال کی موٹرسائیکل، تھانہ حرم گیٹ کے علاقے خواجہ کالونی غیاث اشفاق ودیگر افراد کے چھے موبائل، تھانہ مظفر ا?باد کے علاقے مظفر آباد پل محمد رمضان کی دوکان کے تالے توڑ کر سامان مالیت 3لاکھ، تھانہ بستی ملوک کے علاقے محمد شہریار کا موبائل مالیت57ہزارجبکہ تھانہ راجہ رام کے علاقے موضع شاہ پور میں اشفاق کے بھانہ سے موبائل، گھڑی دیگر سامان مالیت 1لاکھ95ہزار چوری ہوگئے۔

وارداتیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -