ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام مستحقین میں راشن کی تقسیم

ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام مستحقین میں راشن کی تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)ضلعی انتظامیہ لاہور شہر کے لاک ڈاؤن علاقوں اور ضرورت مندوں میں راشن کی تقسیم کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ رائے ونڈ کے 5200 گھروں میں راشن کی تقسیم کو یقینی بنایا گیا ہے اور شالیمار کے 5 لاک ڈاون شدہ علاقوں کے 440 گھروں میں راشن کی تقسیم کو یقینی بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحصیل سٹی کے مکھن پورہ ایریا میں 75 گھروں میں راشن کی تقسیم کو یقینی بنایا گیا۔

،سکندریہ کالونی کے 55 گھروں میں راشن کی تقسیم کو یقینی بنایا گیا اورشاہدرہ کے 100 گھروں میں راشن کی تقسیم کو یقینی بنایا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ شہر کے ضرورت مند گھرانوں کو مخیر حضرات کے ذریعے 40085 راشن بیگز دئیے گئے اور247670 افراد کو کھانے کے ہیمپرز دیئے گئے۔