دفعہ 144کے نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے لودھراں میں فلیگ مارچ

دفعہ 144کے نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے لودھراں میں فلیگ مارچ

  

لودھراں (نمائندہ پاکستان)فلیگ مارچ کا مقصد عوام کو گھروں تک محدود رہنے کی آگاہی دینا اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیئے حکومت پنجاب کے جاری کردہ احکامات کے نفاذ کو یقینی بنانا ہے۔عوام کے تحفظ کے لیے ضلع پولیس ہمیشہ سے فرنٹ لائن پر کھڑی ہے۔(بقیہ نمبر33صفحہ7پر)

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید کرار حسین ہمراہ میجر محمد شاہد بھاولپور رجمنٹ فلیگ مارچ کے دوران کیا۔ فلیگ مارچ میں پاک آرمی کے دستے،ریسکیو1122، ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس کی گاڑیاں شامل تھی۔فلیگ مارچ کا انعقاد ضلع لودھراں کے تمام سرکلز میں کیا گیا جن میں صدر سرکل،سرکل دنیاپور، سرکل کہروڑپکا شامل تھی اورتمام سرکلز میں فلیگ مارچ کی سربراہی متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے کی۔ڈی پی او سید کرار حسین کی سربراہی میں ضلعی پولیس کا کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیئے فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ڈی پی او سید کرار حسین نے کہا کہ عوام اپنی دوکانیں حکومتی احکامات کے مطابق بند رکھیں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ شہر بھر میں ہر قسم کے عوامی، مذہبی، ثقافتی اور ادارہ جاتی اجتماعات پر مکمل پابندی ہے خلاف ورزی کی صورت میں حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس کے علاوہ کورونا وائرس سے مکمل احتیاط برتنے اور دفعہ 144 کے نفاذ پر حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کے حوالے سے پولیس کی جانب سے شہر بھر میں میگا فون پر عوام کو گھروں میں رہنے کے اعلانات کروائے گئے جس میں عوام سے تعاون اور بلا وجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں کی اپیل کی گئی۔

مارچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -