انجمن خدام الصوفیہ کی فلاحی سرگرمیاں مثالی ہیں،منو ر شاہ جماعتی

  انجمن خدام الصوفیہ کی فلاحی سرگرمیاں مثالی ہیں،منو ر شاہ جماعتی

  

الاہور (سٹی رپورٹر)عظیم روحانی، دینی و مذہبی راہنما اعلیٰ حضرت امیر ملت پیر سید جماعت علی شاہ جماعتی محدث علی پوری کی سرپرستی میں انٹرنیشنل انجمن خدام الصوفیہ و امیر ملت ٹرسٹ کا قیام 1901ء میں عمل میں لایا گیا تھا‘ آپ نے انسانوں کی رشد و ہدایت کیلئے عظیم خدمات سرانجام دیں۔ انجمن خدام الصوفیہ کا اپنے قیام سے لیکر آج تک کردار بڑا تاریخی رہا‘ تحریک پاکستان میں بھی انجمن خدام الصوفیہ کا کردار تاریخ کے ماتھے کا جھومر ہے۔ انجمن خدام الصوفیہ و امیر ملت ٹرسٹ برطانیہ، یورپ و پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں اشاعت دین اور فلاح انسانیت کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین و جانشین حضرت امیر ملت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس جیسی وباء کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران غریب، نادار، بیوہ، یتیم و مستحق افراد کو 27 مارچ سے لیکر 8 اپریل تک پاکستان کے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر میں ہزاروں افراد میں راشن و فنڈز پہنچانے کے انتظامات انجمن خدام الصوفیہ کے زیراہتمام کئے گئے تھے جس کیلئے حافظ محمدشفیق جماعتی، غلام رسول عرفانی، مہمین رضا بغدادی اور قاری طیب نے مریدین سے مسلسل رابطے کئے۔

کے انجمن خدام الصوفیہ کی جانب سے نقد رقم اور راشن پہنچایا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -