اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن آج مختلف ٹاؤنوں میں راشن تقسیم کریگی

اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن آج مختلف ٹاؤنوں میں راشن تقسیم کریگی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان سنی تحریک ڈویڑنل صدر سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے،اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے تحت آج مختلف ٹاؤنز میں راشن آج تقسیم کیا جائیگا،حکومت مستحقین میں راشن اور ریلیف فنڈ کی فراہمی کو تیز کرئے،عوام کو گھروں میں محدود کرنے کیلئے غریبوں کو خوراک فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،احتیاطی تدابیر پر سختی سے عوام عمل پیر ا ہیں قرنطینہ کا خوف ختم کیا جائے،قرنطینہ کی بھیانک تصویر پیش کی گئی عوام کو گھروں میں قرنطینہ کرنے دیا جائے۔

،ایک فرد کو کورونا وائرس ہے تو پورے گھر کو پریشان کرنے کی بجائے کورونا ٹیسٹ اور جراثیم کش اسپرے کرایا جائے،حکومت پنجاب بھر کے تمام علاقوں میں جراثیم کش اسپرے کرائے،گلی محلوں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے،زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی طور پر کام کئے جائیں،کورونا وائرس پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن کے خلاف نہیں عوام کو خوراک وفنڈ نہیں دیئے گئے تو عوام کے ساتھ کھڑے ہونگے، فلاحی ادارے عوامی خدمت کیلئے کوشاں ہیں اور غریبوں کو راشن کی فراہمی کیلئے اہم کردار ادا کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح وبہبود اور راشن کی عوام تک رسائی کیلئے ہر ممکن جدوجہد کرتے رہینگے،اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے رضا کا بلاتفریق عوامی خدمت کررہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -