لاک ڈاؤن میں توسیع عوامی مفاد میں کی گئی،ساجدہ کھرل

  لاک ڈاؤن میں توسیع عوامی مفاد میں کی گئی،ساجدہ کھرل

  

لاہور(پ ر) پنجاب حکومت کی ترجمان ساجدہ کھرل نے کہاہے کہ لاک ڈاؤ ن میں تو سیع عوامی مفاد کے تحت کی گئی،کورو نا وائر س پر اپوز یشن سیا ست چمکا نے کی بجائے غر یبو ں کی امداد کیلئے حکومت کا سا تھ دے۔

،یہ وقت پوائنٹ سکورنگ،بلاجواز تنقید، قوم کے حوصلے پست اور سیا ست کرنے کا نہیں۔ انہو ں نے کہاکہ جزوی لاک ڈاؤن کے باوجود عوام کے تعاون کے بغیر کورونا وبا پر قابونہیں پایا جاسکتا اسلئے قوم ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔انہو ں نے کہاکہ دنیا کورونا کیخلا ف لڑ رہی ہے اسلئے یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں مگربد قسمتی سے اپوز یشن اب بھی سیا ست کرنے میں مصرو ف ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -