بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا قابل مذمت،فنکار

بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا قابل مذمت،فنکار

  

لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں جب پوری دنیا کورونا وائرس سے نبرد آزما ہے بھارت سرحدوں پر اشتعال انگیزی میں مصروف ہے۔شوبز شخصیات نے کہا کہ بھارت ایک بزدل دشمن ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں اس کی اشتعال انگیز کارروائیاں اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے جو قابل مذمت ہے۔ دنیا کو بھارت کی بزدلانہ کارروائیوں کا فی الفور نوٹس لینا چاہیے اور اسے ایسے ہتھکنڈوں سے باز رکھنا چاہیے۔شاہد حمید،شان،معمر رانا،شاہدہ منی،میگھا،ماہ نور،مسعود بٹ،اچھی خان،جرار رضوی،نادیہ علی،ہانی بلوچ،مایا سونو خان،عامر راجہ،آغا قیصر عباس،سہراب افگن،حاجی عبد الرزاق،یار محمد شمسی صابری،بینا سحر،ثناء بٹ،سدرہ نور،بی جی، عباس باجوہ،ندا چوہدری،ہنی شہزادی،اسد نذیر،نادیہ جمیل،عقیل حیدر،گلفام،طاہر انجم،طاہر نوشاد،ڈاکٹر اجمل ملک،ملک طارق،ارشد چوہدری،ڈیشی راج،آفرین خان،آشا چوہدری،احسن خان،نیلم منیر،رزکمالی،وہاج خان،اسد مکھڑا،گڈوکمال،جہانزیب علی،ثمینہ بٹ،ناصر چنیوٹی،تابندہ علی،بابرہ علی،قیصر لطیف،ذیشان منیر،سلیم بزمی، لاڈا،ظفر عباس کھچی،مومنہ بتول،عائشہ جاوید،اکرم اداس،عارف بٹ،عاصم جمیلِ،عینی رباب،حمیرا،عروج،روبی انعم،اظہر بٹ،آغا حیدر اور رضی خان نے کہا کہ ایک طرف بھارت نے مقبوضہ وادی میں لاک ڈاؤن کر رکھا ہے اور دوسری جانب ایل او سی پر اشتعال پیدا کر رہا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ نریندر مودی ایک عالمی دہشتگرد ہے۔

مزید :

کلچر -