اداکارہ صوبیہ خان کی بیٹی کے عقیقے کی تقریب منسوخ

اداکارہ صوبیہ خان کی بیٹی کے عقیقے کی تقریب منسوخ

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ صوبیہ خان اور کرکٹر عثمان قادر نے اپنی بیٹی کے عقیقے کی تقریب منسوخ کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ صوبیہ خان اور کرکٹر عثمان قادر نے اپریل کے دوسرے ہفتے میں اپنی بیٹی کے عقیقے کی تقریب منعقد کرنے کا اعلان کر رکھا تھا تاہم کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے اب اس تقریب کو ملتوی کر دیا گیا ہے اور حالات بہتر ہونے پر نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا اور امید ہے کہ جلد ہی حالات بہتر ہوجائیں گے اور اس تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

مزید :

کلچر -