یعقوب نور نے مستحق فنکاروں اور ہنر مندوں کی مالی امداد کا سلسلہ شروع کر دیا

یعقوب نور نے مستحق فنکاروں اور ہنر مندوں کی مالی امداد کا سلسلہ شروع کر دیا

  

لاہور(فلم رپورٹر)پروڈیوسر وہدایتکار ملک یعقوب نور نے مستحق فنکاروں اور ہنر مندوں کی مالی امداد کا سلسلہ شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک یعقوب نور کی جانب سے کراچی اور لاہور سے تعلق رکھنے والے مستحق فنکاروں کے گھروں پر جا کر ان میں راشن اور مالی امداد تقسیم کی جارہی ہے۔ ملک یعقوب نور نے کہا کہ خدا کی ذات نے مجھے استطاعت دے رکھی ہے اور میں اسی میں سے دوستوں کی مدد کر رہا ہوں اور یہ ان پر کوئی احسان نہیں ہے بلکہ خدا کی رضا کے لئے ہے۔ جن لوگوں کو بھی خدا کی ذات نے نوازا ہے انہیں مشکل کی اس گھڑی میں آگے آنا چاہیے کیونکہ مستحقین افراد کو ہماری اس وقت بہت ضرورت ہے۔

مزید :

کلچر -