مثبت سوچ سے ہمیشہ بہتر نتیجہ نکلتا ہے، اداکارہ ژالے سرحدی

مثبت سوچ سے ہمیشہ بہتر نتیجہ نکلتا ہے، اداکارہ ژالے سرحدی
 مثبت سوچ سے ہمیشہ بہتر نتیجہ نکلتا ہے، اداکارہ ژالے سرحدی

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ژالے سرحدی کا کہنا ہے کہ ہم حالات پر تو قابو نہیں پاسکتے ہیں لیکن خوش اور مثبت تو ہوسکتے ہیں۔ژالے سرحدی نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں۔ژالے سرحدی نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’خوش اور مثبت ہونا ایک انتخاب ہوسکتا ہے۔اداکارہ نے لکھا کہ ہم اپنے ارگرد کے موجودہ حالات پر قابو تو نہیں پاسکتے لیکن ہم اِن سے مقابلہ کرنے کا یا اِن کو جواب دینے کا ایک بہترین طریقہ منتخب کر سکتے ہیں اْنہوں نے لکھا کہ ’مثبت سوچ آپ کے پیاروں کے لئے نتیجہ خیز بنا سکتی ہے۔ژالے سرحدی نے لکھا کہ مثبت سوچ آپ کو ذہنی سکون اور مستقبل میں آنے والے مشکل حالات سے مقابلہ کرنے کی ہمت دیتی ہے۔

مزید :

کلچر -