ماڈل مشک کلیم کا ایمان علی کے متنازعہ تبصرے کا سخت جواب

ماڈل مشک کلیم کا ایمان علی کے متنازعہ تبصرے کا سخت جواب
 ماڈل مشک کلیم کا ایمان علی کے متنازعہ تبصرے کا سخت جواب

  

لاہور(فلم رپورٹر)ماڈل مشک کلیم نے ساتھی ماڈل ایمان علی کے آج کل کے دور کی ماڈلز پر متنازع تبصرے کا سخت الفاظ میں جواب دیا ہے۔ایمان علی نے چند روز قبل ایک انٹرویو دیا تھا جس دوران انہوں نے موجودہ دور کی ماڈلز کے حوالے سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔ایمان علی نے کہا تھا اگر پہلے کی فیشن انڈسٹری کو دیکھا جائے تو ذہین عورتیں ہی ماڈل بنتی تھیں لیکن اگر حالیہ دور کی بات کی جائے تو ایسا نہیں ہے’۔ایمان علی نے کہا تھا کہ آج کل کی ماڈلز جس طرح سے بولتی ہیں مطلب ایسا لگتا ہے کہ ان کی جنرل نالج بھی نہیں ہے۔

بعدازاں ایمان علی کے ان خیالات پر مقبول ترین ماڈل مشک کلیم نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ماڈل مشک کلیم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک طویل پوسٹ لکھی جس میں انہوں نے لکھاکہ‘میں حیران ہوں کہ جس کو میں پسند کرتی تھی وہ اس طرح کی بات کرسکتی ہیں مشک کلیم نے کہا کہ‘اس بات کا کیا مطلب ہے کہ ہمیں بولنا نہیں آ تا اور ہمارے پاس جرنل نالج بھی نہیں ہے، اگر انگریزی بولنے کی بات کی جائے تو یہ ہماری مادری زبان نہیں ہے اور ہر کوئی اسے اچھی طرح سے نہیں بول پاتا جس میں کوئی برائی نہیں

مزید :

کلچر -