کامیڈین غفار لہری صوفی کلام ریکارڈ کروائیں گے
لاہور(فلم رپورٹر) معروف کامیڈین غفار لہری کامیڈی و پیروڈی سونگز کے بعد اب صوفی کلام ریکارڈ کروائیں گے۔ غفار لہری نے بتایاکہ اس وقت کرونا وائرس کے باعث مجھ سمیت پوری قوم نے اپنی سرگرمیوں کو ترک کیا ہوا ہے جب اس موذی وبا سے جان چھوٹ جائے گی تو میں صوفی کلام کی ریکارڈنگ کا آغاز کروں گا۔یہ کلام مقامی سٹوڈیو میں کیا جائے گا۔
یک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اس سے قبل ان کے گائے ہوئے کامیڈی و پیروڈی سونگز بہت ہٹ ہوئے تھے جن میں سب سے زیادہ مقبولیت خواجہ سراؤں پر گائے جانے والے گیت”نہ فیس بک کھول وے“ نے حاصل کی تھی اور اس گانے کو ہر شومیں فرمائش کرکے سنا جاتا ہے۔غفار لہری نے مذید کہاکہ انشاء اللہ اب وہ سنجیدہ گلوکاری کی طرف بھی توجہ دیں گے اور اس کا آغاز وہ اس صوفی سونگ سے کررہے ہیں انہیں امید ہے کہ ان کے پرستار انہیں اس نئے روپ میں بھی پسند کریں گے۔