شبنم مجید نے نادار فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے تنظیم بنالی

شبنم مجید نے نادار فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے تنظیم بنالی
 شبنم مجید نے نادار فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے تنظیم بنالی

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ شبنم مجید نے مستحق اور نادار فنکاروں اور غریبوں کی فلاح و بہبود کیلئے لکی آرٹ اینڈ ویلفیئر کے نام سے تنظیم بنالی۔گلوکارہ اس تنظیم کے زیر اہتمام مستحق فنکاروں اور غریبوں کی مالی مدد کریں گی اوراس سلسلہ میں باقاعدہ کام شروع کر دیا گیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور بیرون ممالک میں رہنے والے دوستوں نے بھی شبنم مجید کو اپنے بھرپو رتعاون کا یقین دلایا ہے۔ شبنم مجید اس سے قبل متعدد فلاحی تنظیموں کے ساتھ کام کر چکی ہیں اور اب انہوں نے ذاتی طور پر تنظیم کو فعال کیا ہے گلوکارہ کاکہنا ہے کہ میرا مقصد غریب افراد کی مدد کرنا ہے۔

او ر میں اس کے لئے اپنی بھرپور کوشش کروں گی اور امید ہے کہ اس نیک کام میں مخیر حضرات میری مدد بھی کریں گے ۔

مزید :

کلچر -