ذخیرو اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے،نشاء خان

ذخیرو اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے،نشاء خان
 ذخیرو اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے،نشاء خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپور ٹر)اداکارہ نشا خان نے کہا کہ آج وہ حالات ہیں کہ ہمیں خد ا کی ذات سے اپنے گناہوں کی معافی طلب کرنی چاہیے اور اپنے اندر مثبت تبدیلی لانی چاہیے لیکن بد قسمتی سے آج بھی ہم ذخیرہ اندوزی،خود ساختہ مہنگائی اور اس طرح کے اقدامات کو برائی سمجھتے ہی نہیں بلکہ حالات کا ناجائز فائدہ اٹھایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہی سلسلہ بر قرا رہا تو ہماری دعائیں کیسی قبول ہوں گی۔
اور ہمیں خدا کی ذات سے کیسے معافی مل سکے گی۔نشا خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی صورت میں موت ہمارے سروں پر موجود ہے لیکن اس کے باوجود کچھ لوگ خود کو تبدیل کرنے کیلئے تیار نہیں،مشکل کی اس گھڑی میں بھی ذخیرہ اندوزی اور خود ساختہ مہنگائی کے ذریعے عوام کا استحصال کیا جارہا ہے۔

مزید :

کلچر -