مدھو کی مختلف شاہراہوں پر کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اشیاء کی تقسیم

مدھو کی مختلف شاہراہوں پر کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اشیاء کی تقسیم

  

لاہور(فلم رپورٹر) مدھو نے گزشتہ روز مختلف شاہراہوں پر کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک،سینی ٹائزرز اور دیگر اشیاء تقسیم کیں۔بتایا گیا ہے کہ اداکارہ مدھو نے لاہور کی مختلف شاہراہوں پر عوام میں کوروناوائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر کی مہم چلانے کے ساتھ ماسک، سینی ٹائزرز، ڈیٹول اور ٹشو پیپرز تقسیم کئے۔ اس دوران عوام سے غیر ضروری طو رپر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل بھی کی گئی انہوں نے کہا کہ مستحق افراد کی مدد کرکے بہت خوشی ہوتی ہے اور یہ سلسلہ اسی طرح سے مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

مزید :

کلچر -