سکھر میں شہریوں کا راشن نہ ملنے کے خلاف احتجاج

سکھر میں شہریوں کا راشن نہ ملنے کے خلاف احتجاج

  

سکھر(بیورورپورٹ)سکھر میں شہریوں کا راشن نہ ملنے کے خلاف احتجاج، علاقے کے چیئرمین پر راشن من پسند افراد میں تقسیم کرنے کا الزام تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے تیر چوک کے مکینوں نے راشن کی تقسیم میں نظر انداز کیے جانے کے خلاف علاقے میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے لوگ ہیں لاک ڈاؤن کے دوران مزدوری نہ ملنے کی وجہ سے ان کے گھروں میں نوبت فاقہ کشی تک پہنچ چکی ہے لیکن انہیں راشن نہیں دیا گیا ہے بلکہ نظر انداز کردیا گیا ہے یوسی چیئرمین کو سرکاری طور پر راشن ملا ہے مگر اس نے راشن بجائے مستحق افراد کو دینے کے اپنے من پسند افراد میں تقسیم کردیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں راشن فراہم کیا جائے اور بھوک اور فاقوں سے بچایا جائے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -