یقین ہے مشکل وقت جلد گزر جائے گا، اداکارہ مایا علی

یقین ہے مشکل وقت جلد گزر جائے گا، اداکارہ مایا علی
 یقین ہے مشکل وقت جلد گزر جائے گا، اداکارہ مایا علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر) پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ مایا علی نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کو دیکھنے سے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ مایا علی کسی معجزے کی منتظر ہیں۔مایا علی نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’بعض اوقات ہم آسمان کی طرف دیکھتے ہیں اور بہت کچھ سوچتے ہیں۔مایا علی نے لکھا کہ آسمان کو دیکھتے ہوئے ہم جو سوچتے ہیں کبھی وہ مثبت خیال ہوتے ہیں اور کبھی منفی خیالات بھی ہوتے ہیں۔اْنہوں نے لکھا کہ’اِس کے ساتھ ہی ایک اْمید بھی ہوتی ہے جو ہمیں مضبوط رہنے اور مثبت رکھنے کی ترغیب دیتی ہے۔مایا علی نے لکھا کہ’مجھے یقین ہے کہ انشا اللّہ یہ وقت بھی گْزر جائے گا، ہم ایک بار پھر سے مْسکرائیں گے، ہاتھ ملائیں گے، گلے ملیں گے اور اپنے پیاروں کے ساتھ اجتماعات کریں گے۔‘ اداکارہ نے لکھا کہ ’گھر میں رہیں اور محفوظ رہیں۔معروف اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے بعد انشااللہ ہم بہت جلد ہاتھ بھی ملائیں گے اورگلے بھی ملیں گے۔

مزید :

کلچر -