سندھ حکومت نے48دن میں 12ارب روپے کوروناپر خرچ کردیئے محکمہ بلدیات کے ملازمین کو دفاتر پہنچنے میں مشکلات
کراچی) اسٹاف رپورٹر(کراچی میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے لاک ڈوان کے دوران تمام بلدیاتی اپنی زمہ داریا انجام دے گے۔ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کی جانب سے ایک مکتوب بھی کمشنر کراچی اور ائی جی سندھ سمیت تمام ضلعی ڈپٹی کمشنرز کو لکھا گیا۔ جس میں شہر کے تمام بلدیاتی ادارے کے ملازمین کو کورونا وائرس ایمرجینسی میں اپنے فرائض سر انجام دینے کی ہدایت کی گئی۔ اور تمام بلدیاتی اداروں کے افسران وملازمین کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے دفاتر میں حاضر ہوں اس سلسلے میں سربراہ سندھ پولیس کو بھی بھی آگاہ کر دیا گیا ہے کہ اس لاک ڈوان میں بلدیاتی ملازمین وافسران کے ساتھ تعاون کریں لیکن اس کے باوجود شہر بھر میں لگے ناکوں پر موجود اہلکار بلدیاتی ملازمین کو دفاتر پہنچنے اور دوران ڈیوٹی ناکوں پر روک لیتے ہیں شناخت کروانے کے باوجود انہیں پریشان کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے بلدیاتی اداروں کے ملازمین ذہنی اذیت کا شکار ہیں انہوں اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ اس صورتحال کا نوٹس لیا جائے تاکہ بلدیاتی اداروں کے ملازمین اس ایمرجنسی میں شہریوں کی بھرپور مدد کرسکے۔