تھائی لینڈ میں پھنسے پاکستانی اداکاروں کی وطن واپسی

  تھائی لینڈ میں پھنسے پاکستانی اداکاروں کی وطن واپسی

  

لاہور (فلم رپورٹر)شعمون عباسی سمیت تھائی لینڈ میں پھنسے پاکستانی اداکار وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق فلم ’عشرت میڈ ان چائنا‘ کی ٹیم کرونا وائرس کے باعث گزشتہ کئی ہفتوں سے تھائی لینڈ کے ایک شہر پھنسی ہوئی تھی۔ اس حوالے چند روز قبل شمعون عباسی نے حکومت سے اپیل کی تھی کہ انہیں تھائی لینڈ سے فوری پاکستان واپس لانے کیلئے کوئی اقدام کیا جائے تاہم حکومت پاکستان کی جانب سے پرواز کے ذریعے تھائی لینڈ میں پھنسے فلم عشرت میڈ ان چائنا کی ٹیم سمیت دیگر پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔فلم کے اداکار شمعون عباسی سمیت تمام فنکار دوپہر 3 بجے بنکاک سے خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

مزید :

کلچر -