مفلس لوگ راشن کے انتظار میں قریب المرگ ہیں،عبدالحمید بٹ

  مفلس لوگ راشن کے انتظار میں قریب المرگ ہیں،عبدالحمید بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما و مرکزی کونسل کے رکن عبدالحمید بٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی ٹائیگر فورس کہا ں ہے۔ جھوٹی تسلیاں مفلوک الحال عوام کو نہیں بہلا سکتیں۔ غریب اور مفلس لوگ راشن کے انتظار میں قریب المرگ ہیں۔ ٹائیگر فورس کا کرونا کے خلاف کوئی عملی کردار سامنے نہیں آ رہا۔دوسری طرف ڈاکٹرزظ,پیرا میڈیکل اسٹاف اور تمام فورسز کے جوان عملی طور پر کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔قوم اپنے حقیقی محافظوں کے تعاون سے بہت جلد کرونا وائرس سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔عبدالحمید بٹ نے کہا کہ قائد محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت ہے کہ کارکنان مسلم لیگ حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کرونا سے بر سر پیکار اداروں سے مکمل تعاون کریں۔ پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی صدر شہباز شریف نے قائد کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے فرنٹ لائن پر جہاد میں مصروف عمل ڈاکڑرز,پیرا میڈیکل اسٹاف اور فورسز کے جوانوں کے لیے خصوصی حفاظتی کٹ بجھوائی ہیں تاکہ کرونا وائرس سے فرنٹ محاذ پر لڑنے والے قومی ہیروز اپنے فرائض مکمل حفاظتی حصار کے اندر رہتے ہوئے ادا کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ان قومی ہیروز کیشانہ بشانہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں حصہ لے رہی ہے اور اس موذی وبا کے خاتمے تک اس محاذ پر ڈٹی رہے گی۔