کراچی،حکومت سندھ نے کوروناآپریشن سیل قائم کردیا

کراچی،حکومت سندھ نے کوروناآپریشن سیل قائم کردیا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ نے تیزی سے پھیلتے جان لیوا کورونا وائرس کی ممکنہ روک تھام کے سلسلے میں کورونا آپریشن سیل قائم کر دیاہے، خصوصی آپریشن سیل وزیراعلی ہاؤس میں قائم کیا گیا ہے۔وزیراعلی ہاؤس میں قائم کردہ کورونا آپریشن سیل میں کوآرڈی نیٹر ای او سی فیاض جتوئی، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ فیاض عباسی، ڈپٹی سیکرٹری سی ایم سیکرٹریٹ مہوش قلبانی سمیت 10 ماہرین و ممبران کو شامل کیاگیاہے۔ماہرین میں ڈپٹی ٹیم لیڈر یونیسیف ڈاکٹر عظیم،عالمی ادارہ صحت کے افسر ڈاکٹر آصف زرداری،بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے ڈاکٹراحمد علی شامل ہیں۔ماہرین میں فیلڈ ایپیڈیمولوجی لیباٹری کے ڈاکٹر محمد آصف، ڈائریکٹر تھرل کول اینرجی بورڈ جاوید احمد اور محکمہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر ہمایوں بھی شامل ہیں۔کویڈ 19 آپریشن سیل صوبے بھر میں کورونا کے مریضوں سمیت وبائی صورتحال پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرے گا۔کورونا آپریشن سیل، صوبے بھر میں آئی سی یو، آئیسو لیشن وارڈز، ساز و سامان اور مریضوں کی طبی امداد کو یقینی بنائے گا

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -