احساس پروگرام کے دفاترپر سکیورٹی انتظامات کیے جائیں،آئی جی سندھ

احساس پروگرام کے دفاترپر سکیورٹی انتظامات کیے جائیں،آئی جی سندھ

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے تمام ڈی آئی جیز اور ضلعی ایس ایس پیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کورونا وائرس کی حالیہ صورتحال اور اس تناظر میں مستحق افراد کے درمیان مالی امداد کی تقسیم کے موقع پر صوبائی سطح پر منتخب کردہ بینظیرانکم سپورٹ/احساس پروگرام کے دفاتر پر اور اطراف میں امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے لیئے تمام تر ضروری اقدامات کو انتہائی مؤثر و مربوط بنایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے علاقہ ڈی ایس پی کی تعیناتی کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام/احساس پروگرام کے تحت امدادی رقوم کی تقسیم کے اوقات کے موقع پر لازمی بنائی جائے۔متعلقہ اضلاع کے ایس ایس پیز/ایس پیز بھی دن میں دو مرتبہ مذکورہ سینٹرز کا دورہ کرینگے۔سوشل ڈسٹینس کے حوالے سے حکومت کی جانب سے وقتاً فوقتاً جاری ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائیگا۔

مزید :

کامرس -