قومی کرکٹرز گھروں میں فٹنس ٹیسٹ کی تیاریوں میں مصروف

  قومی کرکٹرز گھروں میں فٹنس ٹیسٹ کی تیاریوں میں مصروف

  

لاہور(افضل افتخار) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آج کل لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں تک ہی محدود ہیں اور ان کا ٹارگٹ فٹنس ہے جس کا انعقاد آئند چند دنوں میں ہورہا ہے دو روزہ فٹنس ٹیسٹ میں کھلاڑی اپنے گھر سے آن لائن شرکت کریں گے اس حوالے سے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ہم آج کل دن رات بس اپنی فٹنس پر ہی توجہ دے رہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ ہم پی سی بی کے فٹنس ٹیسٹ پر پورا اتریں اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم،شرجیل خان، عماد وسیم،محمد رضوان،امام الحق،محمد حفیظ شعیب ملک،عابد علی کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر و ں میں ہی وقت گزار رہے ہیں اور ا س دوران بھی ہمیں فٹنس برقرار رکھنا بہت ضروری ہے اور اس کے لئے ہم بھرپور ورزشیں کرنے میں مصروف ہیں اور پرہیز غذائیوں کا بھی استعمال کررہے ہیں امید ہے کہ ہماری محنت ضرور رنگ لیکر آئے گی او ر ہم اس ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر رہ کر گزار ہ کرنا مشکل کام ہے مگر اس کے باوجود بھی ہم جانتے ہیں کہ اس وباء کے خاتمہ کے لئے یہ بہت ضروری ہے کہ ہم گھروں میں ہی رہیں اور ہم تو عوام کو بھی یہ ہی مشورہ دیتے ہیں کہ وہ کچھ دنوں تک اپنے گھروں تک ہی محدود رہیں اور اس وباء کے خاتمہ کے لئے اپنا کردار ادا کریں سب جلد ٹھیک ہوجائے گا کھلاڑیوں نے کہا کہ فٹنس ٹیسٹ کا انعقاد پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایک بہت اچھا اقدام ہے اس طرح سے ہم بھی گھروں میں رہ کرایک تو مصروف ہیں اور دوسرا ہماری صحت بھی اس سے اچھی ہورہی ہے امید ہے کہ جلد ہی کرکٹ سمیت کھیلوں کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -