پاکستان کیلئے کھیلنے کی پیشکش پر عامر نے کوئی جواب نہیں دیا، حسین شاہ

پاکستان کیلئے کھیلنے کی پیشکش پر عامر نے کوئی جواب نہیں دیا، حسین شاہ

  

اسلام آبا د(این این آئی)پاکستان کی جانب سے اولمپک میڈل جیتے والے واحد باکسر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عامر خان نے جب جونیئر ورلڈ چمپئن شپ جیتی تو اْس وقت کے انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن (آئبا) کے صدر پروفیسر انور چوہدری مرحوم نے عامر اور ان کے والد کو پاکستان کی جانب سے اولمپکس کھیلنے کی پیشکش کی تھی لیکن ان کی جانب سے کوئی جواب ہی نہیں دیا گیا۔

خیال رہے کہ عامر خان نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ حسین شاہ کو پاکستان نے عزت دی تاہم انہوں نے پاکستان کے لیے کچھ نہیں کیابلکہ عامر نے ساتھ یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پاکستان میں ایک لاکھ ڈالرز لگائے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -