کھلاڑی کروناسے بچاؤ کے شعورکیلئے بھر پور کردار ادا کر یں،وسیم احمد جنجوعہ

کھلاڑی کروناسے بچاؤ کے شعورکیلئے بھر پور کردار ادا کر یں،وسیم احمد جنجوعہ

  

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ نے کہا ہے کہ کھلاڑی کرونا وائرس کی وبائکے باعث اس مشکل وقت میں عوام کو بچانے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کر یں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو گھروں تک محدود رہنے کے ساتھ ساتھ بے جا گھروں سے غیر ضروری طور باہر نہیں نکلنا چاہئے۔ حکومتی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

 وسیم احمد جنجوعہ نے کہا کہ انسانوں کی زندگیاں بچانا حکومت کے ہی نہیں بلکہ ہمارے اور عوام کے فرائض میں بھی شامل ہے کہ ہم لاک ڈاؤن کے دوران گھروں سے غیر ضروری طور باہر نہ نکلیں اور اپنے آپ کو اور گھر والوں کو اس موذی امراض سے بچائیں۔ انہوں نے کھلاڑیوں پر روز دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ہمسائے داروں اور محلے داروں کا بھی خیال رکھتے ہوئے ان کو کو رونا وائرس کی وباء سے بچاؤ کے لئے احتتاطی تدابیر کے بارے میں آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی گھروں میں رہ کر اپنی فزیکل فٹنس اور خوراک پر توجہ دیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -