کرونا وباء کے خاتمہ کیلئے حکومتی اقدامات قابل تعریف، اوشناء سہیل

  کرونا وباء کے خاتمہ کیلئے حکومتی اقدامات قابل تعریف، اوشناء سہیل

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اس وقت مشکل کا شکار ہے مگر اس کے باوجود ہم سب کو صبر سے کام لینے کی ضرورت ہے ہم جس وباء سے دوچار ہیں امید ہے کہ اس سے احتیاطی تدابیر کے ذریعہ جلد نکل جائیں گے اور ایک مرتبہ دوبارہ کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوجائیں گی ان خیالات کا اظہار پاکستا ن کی نامور ٹینس سٹار اوشناء سہیل نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں ہی اس وقت مشکل حالات ہیں میں خود گھر میں ہی رہتی ہوں اور پریکٹس میں مصروف ہوں میں اپنے پرستاروں سمیت پوری قوم کو یہ ہی کہنا چاہتی ہوں کہ وہ بھی اس موقع پر حکومتی اقدامات پرعمل کریں تاکہ ہم اس مشکل سے نکل سکیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مشکل وقت قوموں پرآتا ہے اور اس کاڈٹ کرمقابلہ کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ صفائی کا بہت زیادہ خیال رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ احتیاط ہی اس کے جلد خاتمہ کا حل ہے انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کی نمائندگی کرکے بہت زیادہ خوشی محسوس کرتی ہوں اور جب بھی میں نے پاکستان کیلئے میڈل جیتا اس وقت مجھے اتنی زیادہ خوشی ہوتی ہے کہ میں بیان نہیں کرسکتی اور مستقبل میں بھی اسی طرح سے میں پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کرتی رہونگی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -