تخت بھائی،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

تخت بھائی،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

  

تخت بھائی (نما ئندہ پاکستان) تخت بھائی کے علا قہ فضل آباد میں گھر جانے والے 25سالہ نو جوان کو نا معلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ملزمان فرار ہونے میں کا میاب ہو گئے۔ اطلا عات کے مطابق تخت بھائی کے علا قہ فضل آباد ڈنڈوقہ میں نا معلوم ملزمان نے دن دہاڑے فائرنگ کرکے گھر جانے والے 25سالہ نو جوان افسر خان ولد یعقوب خان کو موت کے گھاٹ اتار کر فرار ہونے میں کا میاب ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے تحصیل ہیڈ کوارٹری ہسپتال تخت بھائی شدید زخمی حا لت میں پہنچا دیا۔ جہاں طبی امداد کے دوران زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ تخت بھائی پو لیس نے مقتول کے بڑے بھائی قیوم خان ولد یعقوب کی رپورٹ پر نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے باریک بینی سے تفتیش شروع کردی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -