لیبیا میں تیل تنصیبات کی بندش سے چار ارب ڈالر نقصان

لیبیا میں تیل تنصیبات کی بندش سے چار ارب ڈالر نقصان

  

طرابلس (اے پی پی) لیبیا کی نیشنل آئل فاونڈیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تین ماہ قبل لیبیا کی کئی تیل تنصیبات کی پروڈکشن بند ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں ملک کو اب تک چار ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔آئل فاونڈیشن کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر مصطفیٰ صنع اللہ نے بتایا کہ تیل تنصیبات کی غیرقانونی بندش سے ملک کو چار ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔ 18 جنوری کو لیبیا کی نیشنل آرمی کے سربراہ خلیفہ حفتر نے ملک میں تیل پیدا کرنے والے متعدد مراکز اور تنصیبات بند کردی تھیں جس کے بعد لیبیا کی تیل کی پیداوار ایک لاکھ بیرل کم ہو کر 12 لاکھ بیرل یومیہ پر آگئی۔مصطفیٰ صنع اللہ کا کہنا تھا کہ اگر یہ تنصیبات بند رہتی ہیں تواس کے نتیجے میں مزید 72 ہزار بیرل تک کم ہوسکتا ہے۔

مزید :

علاقائی -