جی 20مالک کے وزارئے صحت کا آن لائن اجلاس 19اپریل کو ہوگا

جی 20مالک کے وزارئے صحت کا آن لائن اجلاس 19اپریل کو ہوگا

  

ریاض(آئی این پی) جی 20 ممالک کے وزارئے صحت کا آن لائن اجلاس اتوار 19اپریل کو ہوگا جس میں کورونا وائرس کے انسداد پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔عرب میڈیا کے مطابق وزرائے صحت کیاجلاس میں جی 20 کے سربراہ اجلاس کے نکات پر بھی غور کیا جائے جو مارچ میں منعقد ہوا تھا اور جس میں سربراہان نے کرونا کے انسداد کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کی منظوری دی تھی۔جی 20 کے وزرائے صحت کا اجلاس سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کی سربراہی میں منعقد ہوگا جس میں رکن ممالک کے وزرائے صحت کے علاوہ عالمی ادارہ صحت اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔آن لائن اجلاس میں اسلامی ترقیاتی بینک، ادویہ ساز کمپنیوں کی تنظیم کے نمائندے اور دیگر مختلف اداروں کے مبصرین بھی شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں منعقد ہونے والے جی 20 کے سربراہان کے آن لائن اجلاس میں کورونا وائرس کے انسداد کے لیے مشترکہ جد وجہد اور پسماندہ ممالک کی مدد کی منظوری دی گئی تھی۔

مزید :

علاقائی -