غرب اردن،اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائی میں 5 فلسطینی گرفتار
جنین (اے پی پی) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں طورہ کے مقام پر اسرائیلی فوج نے ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران 5 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ پانچ فلسطینی 1948ء کے مقبوضہ علاقے سے وہاں پہنچے۔ انہیں جنین میں داخلے کے بعد حراست میں لیا گیا۔واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے 1948ء کے مقبوضہ علاقوں اور جنین کے درمیان قائم کی گئی دیوار فاصل میں کئی مقامات پر آمد ورفت کے لیے کھولے گئے ہیں۔ ان راستوں کی وجہ سے فلسطینی علاقوں میں کرونا پھیلنے کا اندیشہ ہے۔