شہر کے مختلف علاقوں سے 958 پیشہ ور بھکاری پکڑے گئے

شہر کے مختلف علاقوں سے 958 پیشہ ور بھکاری پکڑے گئے

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) لاہور پولیس نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ہفتے کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے 958پیشہ وربھکاریوں کو حراست میں لے لیا۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سٹی ڈویژن نے273،کینٹ251،ماڈل ٹاؤن 90، صدر257 ، سول لائنز56 جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویژن نے 31بھکاریوں کو حراست میں لیاگیا۔913 بھکاریوں کو وارننگ دی گئی جبکہ دفعہ144 کی خلاف ورزی پر گداگروں کے خلاف45 مقدمات بھی درج کئے گئے۔ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے کہا ہے کہ حراست میں لئے گئے بھکاریوں کے کوائف فیڈ کرکے اُن سے دوبارہ سڑکوں پر نہ آنے کے ضمانتی مچلکے لے کر چھوڑ دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -