امریکی تاجر نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے 20لاکھ ڈالر کرائے پر مکان لے لیا

امریکی تاجر نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے 20لاکھ ڈالر کرائے پر مکان لے لیا

  

نیویارک(آئی این پی) نیویارک میں کورونا وائرس سیہونے والی ہلاکتوں کے بعد امیرافراد شہر چھوڑ کر انسانوں سے دور عارضی پناہ گاہوں کا رخ کررہے ہیں۔ ایک تاجر نے نیویارک سے دور ایک محفوظ مکان کرائے پر لیا ہے جس کا معاوضہ 30 لاکھ ڈالر یعنی 30 کروڑ پاکستانی روپوں کے برابر ہے۔

نیویارک میں ٹیکسٹائل سے وابستہ ارب پتی نے نیویارک سے دو گھنٹے کی مسافت پر لانگ آئی لینڈ میں ایک شاندار گھر کرائے پر لیا ہے جہاں امیر افراد چھٹیاں گزارنے آتے ہیں۔

اگرچہ یہ علاقہ بھی کورونا وائرس کی وبا سے محفوظ نہیں لیکن یہاں وسیع لان ہے جہاں وہ چھپ کر رہ سکتے ہیں اور اس قصبے کا نام برج ہیمپٹن ہے جہاں ایک بہت بڑے گھر میں وہ اس سال ستمبر تک رہیں گے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ مین ہیٹن میں گھر تک محصور ان کے اہلِ خانہ شدید اکتاہٹ محسوس کررہے ہیں اور وہ شہر سے باہر نکلنا چاہتے ہیں جہاں تیزی سے اموات ہورہی ہیں۔

مزید :

علاقائی -