لاہور پولیس کے 400ہیڈکا نسٹیبل کو اے ایس آئی عہدہ پر ترقی دینے کا فیصلہ

  لاہور پولیس کے 400ہیڈکا نسٹیبل کو اے ایس آئی عہدہ پر ترقی دینے کا فیصلہ

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید کی ہدایت پر لاہور پولیس کی استعداد کار کو بڑھانے کے سلسلے میں 400 سے زائد ہیڈ کانسٹیبل کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر عہدہ پر جلد ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ایڈمن لیاقت علی ملک نے ترقی پانے والے ملازمین کو اپنی اے سی آرز مکمل کرنے کے لئے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے۔ ترقی کے امیدوار اہلکار جلد اپنی اے سی آرز اور دیگر دستاویزات جمع کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے زیر التوا کیس جلد نمٹائے جائیں گے۔ ہیڈ کانسٹیبلز اے سی آرز کی تکمیل میں مشکلات سے آگاہ کریں، ازالہ کیا جائے گا۔ ایس ایس پی ایڈمن نے کہا کہ سی سی پی او جلد از جلد ترقیوں کا عمل مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ میرٹ پر ترقی ملنا ہر اہلکار کا بنیادی حق ہے۔

مزید :

علاقائی -