صوبائی داراحکومت: ڈکیتی طوری کی متعددوارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

    صوبائی داراحکومت: ڈکیتی طوری کی متعددوارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے ...

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے،زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق سبزاہ زارکے علاقہ میں ڈاکوؤں نے گلفام کے گھر سے5لاکھ10ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،ڈیفنس سی میں ڈاکوؤں نے حسنین کے گھر سے 4لاکھ60ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان،ریس کورس میں ڈاکوؤں نے ہارون کے گھر سے1لاکھ 80ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان.ہربنس پورہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے وسیم کے گھر سے1لاکھ20ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، شادباغ میں ڈاکوؤں نے صابر کے گھر سے 2لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔اسلام پورہ میں ڈاکوؤں نے بشارت سے55ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان.وحدت کالونی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے فخر حسین کی فیملی سے 35ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان، شیراکوٹ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے ابراہیم سے 24 ہزارکی نقد ی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔جبکہ شمالی چھاؤنی اور مصری شاہ سے گاڑیاں اور ہنجروال،لوئر مال اور اچھرہ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -