غیر قانونی بھرتیاں کیس، ڈاکٹر مجاہد کامران کے وکلاء کی جانب سے بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت میں پنجاب یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں ملوث ڈاکٹر مجاہد کامران کے وکلاء کی جانب سے بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل کرلئے گئے، عدالت نے نیب پراسکیوٹر کو درخواستوں پر بحث کے لئے 17 اپریل کو طلب کرلیاہے،گزشتہ روز احتساب عدالت میں سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت چھ افراد پیش ہوئے،نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں کہا گیاہے کہ مجاہد کامران نے خلاف قانون 454 افراد کو کنٹکریکٹ پر بھرتی کیا، اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے مجاہد کامران نے 18 ویں سکیل سے 21 ویں سکیل کی بھرتیاں کیں، مجاہد کامران نے بوگس ڈگری ہولڈرز اور ناتجربہ کار افراد کو بھرتی کیا، مجاہد کامران نے اس عمل میں دیگر لوگوں کو بھی ساتھ ملایا۔