سول لائنز ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن

سول لائنز ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سول لائنز ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث178ملزمان گرفتار کر لیئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے 6 ملزمان کے قبضہ سے1 لاکھ40 ہزار روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے08پسٹلز،01 بندوق اور درجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے5ملزمان کو گرفتار کر کے50لیٹر شراب برآمد کی گئی۔

قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران 15 ملزمان کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی 36 ہزار روپے سے زائد ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔

مزید :

علاقائی -