مصر، دہشتگردوں کے ٹھکانے پرچھاپہ، 7افراد ہلاک

مصر، دہشتگردوں کے ٹھکانے پرچھاپہ، 7افراد ہلاک

  

قاہرہ(آئی این پی) مصری وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا گیا جس کے نتیجے میں 7 شدت پسند ہلاک ہوگیے ہیں۔بین الاقوامی نیوز ایجنسی کیمطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ دار الحکومت قاہرہ کے الامیریہ علاقہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کے کے متعلق خفیہ معلومات موصول ہوئی تھیں۔وزارت نے کہا ہے کہ دہشت گرد مسیحی برادری کو نشانہ بنانے کی سازش کر رہے تھے، ان کے ٹھکانے سے 6 کلاشنکوف، 4 پسٹل، دھماکہ خیر مواد اور بڑی مقدار میں گولیاں ضبط ہوئی ہیں۔مصری وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے پر پہنچنے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں خود کو حوالے کرنے کی ہدایت کی تھی۔وزارت نے کہا ہے کہ اس پر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے باعث ایک سیکیورٹی اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

مزید :

علاقائی -