متاثرہ ممالک سے چینی شہریوں کو واپس لانے کیلئے خصوصی پروازیں چلائی گئیں

متاثرہ ممالک سے چینی شہریوں کو واپس لانے کیلئے خصوصی پروازیں چلائی گئیں

  

بیجنگ(شِنہوا)چین کے بڑے محکمہ شہری ہوابازی حکام نے کہاہے کہ چین نے نوول کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں پھنسے 2 ہزار 744چینی شہریوں کو واپس لانے کیلئے خصوصی پروازیں چین کی محکمہ شہری ہوابازی انتظامیہ کے مطابق 4مارچ سے 12اپریل تک چین نے ایران، اٹلی، برطانیہ، امریکہ اور سپین 16خصوصی پروازیں بھیجیں جن کے ذریعے طلبہ سمیت 1ہزار449چینی شہریوں کو واپس لایا گزشتہ16روز میں چین بھر کے ہوائی اڈوں کے ذریعے آنے والے مسافروں کی روزانہ کی تعداد2ہزار سے لے کر3ہزار تک مستحکم ہوگئی ہے کیونکہ اس مدت کے دوران ہر روز آنے والی پروازیں 20سے زیادہ نہیں تھیں۔چین نے نوول کروناوائرس کے درآمدی مریضوں کیخلاف اقدامات میں اضافہ کیا ہے جس میں بین الاقوامی پروازیں کم کردی گئیں اور بیجنگ میں اترنے والی تمام پروازوں کے لئے ضروری ہے کہ پہلے وہ دوسرے ہوائی اڈوں کی طرف مڑ جائیں۔

مزید :

علاقائی -