سیاحت کے شعبے میں لاکھوں ملازمتیں خطرے میں ہیں، تیونس

سیاحت کے شعبے میں لاکھوں ملازمتیں خطرے میں ہیں، تیونس

  

تیونیسیا(آئی این پی)تیونس حکومت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ملک میں سیاحت کے شعبے کو ایک اعشاریہ چار ارب ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے، جب کہ چار لاکھ ملازمتیں بھی ختم ہونے کے خطرات ہیں۔ تیونس نے اسی تناظر میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے مدد بھی طلب کی ہے۔ تیونس کے مرکزی بینک کے گورنر اور وزیر خزانہ کی جانب سے آئی ایم ایف کو لکھے گئے ایک مراسلے میں بتایا گیا ہیکہ ملکی اقتصادیات چار اعشاریہ تین فیصد تک سکڑنے کے خدشات ہیں۔

مزید :

علاقائی -