نیوزی لینڈ، وزیراعظم نے کابینہ کی تنخواہوں میں کمی اعلان کر دیا

نیوزی لینڈ، وزیراعظم نے کابینہ کی تنخواہوں میں کمی اعلان کر دیا

  

ولنگٹن(آئی این پی)نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا ارڈن نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پھیلا میں مالی طور پر مشکلات کا شکار افراد سے اظہار یکجہتی کے لیے اپنی تنخواہ میں 20 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ کو جیسنڈا ارڈن نے کہا کہ وہ اپنی، اپنے وزرا اور اعلی عہدیداروں کی تنخواہیں اگلے چھ ماہ کے لیے 20 فیصد کم کر رہی ہیں۔جیسنڈا ارڈن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف اس فیصلے سے حکومت کی مالی پوزیشن بہتر نہیں ہوگی مگر یہ قیادت کا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ نیوزی لینڈ کے ان شہریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہے کہ جو موجودہ حالات میں مالی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔جیسنڈا ارڈن نے کہا کہ تنخواہوں میں کمی کا فیصلہ تمام سرکاری ملازمین کے لیے نہیں ہے۔

مزید :

علاقائی -