چین نے کوروناوائرس کی3 ویکسینز کے کلینیکل ٹرائل کی منظوری دے دی
بیجنگ (اے پی پی) چین کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ایک عہدیدارنے بتایا کہ ملک میں کوروناوئرس کی تین ویکسینز کے کلینیکل ٹرائل کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اکیڈمی آف ملٹری سائنسز کے تحت انسٹیٹیوٹ آف ملٹری میڈیسن کی ماہر چن وی کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی ٹیم کی تیارکردہ ایڈینو وائرس ویکٹر ویکسین کی پہلے ہی کلینکل آزمائش کی منظوری دے دی گئی تھی۔ کلینیکل ٹرائل کا پہلا مرحلہ مارچ کے آخر میں مکمل ہو چکا ہے جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز12 اپریل کو ہوا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق، یہ دنیا میں پہلی کووڈ-19 ویکسین ہے جو کلینیکل ٹرائل کے دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔