چین کاروس میں کرونا وباء کی روک تھام وکنٹرول کے لئے حمایت کا اظہار

چین کاروس میں کرونا وباء کی روک تھام وکنٹرول کے لئے حمایت کا اظہار

  

بیجنگ (اے پی پی) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے کہا ہے کہ چین کوروناوباء کی روک تھام و کنٹرول میں روس کے ساتھ تعاون کا خواہاں ہے۔ روس میں انسداد وبا ء کی کوششوں میں معاونت کے لیے چینی حکومت کی جانب سے ایک طبی ٹیم 11 اپریل سے ماسکو میں ہے۔ ترجمان نے میڈیا بریفنگ کے دوران مزید کہا کہ چین میں وباء کے ایک کٹھن مرحلے میں روس نے چین کو امداد فراہم کی تھی۔ اس وقت روس میں وباء تیزی سے پھیل رہی ہے۔روس وبائی کنٹرول کے ایک کلیدی مرحلے میں ہے

،چین روس کے احساسات کا مکمل ادراک کرتے ہوئے اْس کی مدد کر رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -