شمالی شام، ہزاروں شامی پناہ گزینوں کی ادلب واپسی
دمشق (اے پی پی) شمالی شام پر داعش سے وابستہ عناصر کی جارحیت کا سلسلہ رکنے کے بعد تقریبا ایک لاکھ دس ہزار شامی پناہ گزیں صوبہ ادلب میں واپس آگئے ہیں۔ ترکی اور روس نے چھے مارچ کو ایک سمجھوتے پر دستخط کیے تھے جس کے بعد شمال مغربی شام میں واقع صوبہ ادلب میں جنگ بندی کے نفاذ پر عمل کیا جا رہا ہے۔شامی پناہ گزینوں کے امور کے سربراہ محمد حلاجفی نے کہا ہے کہ گزشتہ 40 دنوں سے جاری جنگ بندی کے نتیجے میں اب تک 1 لاکھ 9 ہزار714 شامی پناہ گزیں ادلب واپس آ چکے ہیں۔
روس اور ترکی کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کے مطابق شمالی شام کے ایم4 بین الاقوامی ایئرپورٹ سے چھے کلومیٹر کے فاصلے پر ایک پر امن راہداری بنائی جائے گی جس پر روس اور ترکی کی فوجی گاڑیاں گشت کرتی رہیں گی۔