دوران سروس شہید اور وفات پانیوالے پولیس ملازمین کے اہلخانہ میں گروپ انشورنس کی 26 لاکھ سے زائد رقم تقسیم

دوران سروس شہید اور وفات پانیوالے پولیس ملازمین کے اہلخانہ میں گروپ انشورنس ...

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید کی ہدایت پردوران سروس شہید اور وفات پانے والے پولیس ملازمین کے اہلخانہ کے عرصہ دراز سے زیر التواگروپ انشورنس کے چیک تقسیم کر دیے گئے۔اس ضمن میں شہدا ء کے خاندانوں میں 26 لاکھ سے زائد خطیر رقم تقسیم کی گئی۔۔سی سی پی او لاہور اور ایس ایس پی ایڈمن لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے 11فیملیز میں گروپ انشورنس کے چیک تقسیم کئے۔دوران سروس وفات پانے والوں میں سب انسپکٹر محمد افضال،اے ایس آئی امجد علی،ہیڈ کانسٹیبل زیب علی،کانسٹیبلز آصف جاوید،منظور حسین،امانت علی،نیامت علی،بینابین شاہ،منظور حسین شاہ اور ٹیلر ماسٹر غلام مرشد کے ورثا میں خطیر رقم کے چیک تقسیم کئے گئے۔

مزید :

علاقائی -