کفالت مراکز میں سماجی فاصلے کو یقینی بنایا گیا ہے،ایس پی اقبال ٹاؤن

کفالت مراکز میں سماجی فاصلے کو یقینی بنایا گیا ہے،ایس پی اقبال ٹاؤن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن(ر)محمداجمل نے ڈویژن میں قائم احساس کفالت سنٹر کی سکیورٹی کا جائزہ لیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق احساس کفالت سینٹر پر آنے والے افرادکو سینی ٹائز کیا جا رہا ہے اور ٹمپریچر چیک کیاجارہاہے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن نے احساس کفالت مراکز کی ڈیوٹی پر آنے والے فسران و اہلکاران کو حفاظتی اقدامات اپناتے ہوئے الرٹ ہوکر ڈیوٹی کرنے کی ہدایات کی۔

احساس کفالت مراکز میں سینی ٹائزر کے استعمال اور سماجی فاصلے کو یقینی بنایا گیا ہے۔رائے محمداجمل کے مطابق آنے والی تمام خواتین کو سخت چیکنگ کے بعد داخلہ کی اجازت دی جا رہی ہے اور دوران چیکنگ میٹل ڈیٹیکٹر اور واک تھرو گیٹ کے استعمال کو یقینی بنایا جارہاہے۔

مزید :

علاقائی -