پاکستانیوں کی خدمت کیلئے کی جانے والی کوششیں قابل تحسین ہیں، علامہ ہادی حسین

پاکستانیوں کی خدمت کیلئے کی جانے والی کوششیں قابل تحسین ہیں، علامہ ہادی ...

  

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ممتاز مذہبی اسکالر علامہ ہادی حسین نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر پیر نورالحق قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادی نے کہا کہ علامہ ہادی حسین کی پاکستانیوں کی خدمت کیلئے کی جانے والی کوششیں لائق ستائش و قابل تحسین ہیں۔ ہم حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی خدمات اور کاوشوں کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔ علامہ ہادی حسین نے وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور پاکستانی عوام کی خدمت اور فلاحی کاموں میں آسانیاں پیدا کرنے پر حکومت پاکستان اور وزارت مذہبی امور کے ممنون و مشکور ہیں۔ دوران ملاقات دینی مدارس علماء اور طلباء کے امور پر تبالہ خیال کیا گیا۔ پاکستان میں کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال کے پیش نظر دینی مدارس اور علماء و طلباء کو در پیش مسائل و مشکلات کا ازالہ اور ان کی مدد اور نصرت اور خدمت کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ آخر میں وفاقی وزیر مذہبی امور اور علامہ ہادی حسین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان میں تعلیمات اسلامی اور فلاحی کاموں میں باہمی تعاون کی سطح کو بڑھانے اور عراقی اور پاکستانی عوام کے درمیان محبت، اخوت اور رواداری کے رشتوں کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -