ہلال احمر کے ”آگاہی“ کال سینٹر کاقیام خوش آئند ہے: گورنر سندھ

ہلال احمر کے ”آگاہی“ کال سینٹر کاقیام خوش آئند ہے: گورنر سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)گورنرسندھ عمران اسماعیل نے ھلال احمر سندھ برانچ کی جانب سے کورونا کی علامات رکھنے والے مریضوں کو مشورہ کے فراہمی کے لئے کال سینٹر کے قیام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے مریضوں کو علاج میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ھلال احمر سندھ برانچ کی چیئر پرسن مسز شہناز حامد سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکریٹری کنور وسیم بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران کورونا وائرس کے تناظر میں قائم کی گئی ھیلپ لائن، اس سے ممکنہ مریضوں کو ٹیلی فونک مشورہ کی سہولت، کورونا وائرس کی آگاہی مہم میں ھلال احمر کے کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ھلال احمر کی جانب سے مریضوں کے لئے 24 گھنٹے کی ھیلپ لائن کا قیام خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ھلال احمر کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کورونا کے مریضوں کے اعداد و شمار جاری کرنے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے صورتحال کو مانیٹر کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ ہر پاکستانی کی جنگ ہے اور اس کے خلاف ہر پاکستانی اپنی بساط اور صلاحیتوں کے مطابق کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں اور طبی عملہ کے لئے ھلال احمر کی جانب سے ماسک، سینی ٹائزر، گلوز اور حفاظتی لباس کی فراہمی قابل تعریف ہے جبکہ ھلال احمر کی جانب سے فیلڈ آئسو لیشن سینٹر کو والنٹیئرز کی فراہمی بھی لائق تحسین ہے۔ ھلال احمر کی چیئر پرسن شہناز حامد نے بتایا کہ صدر مملکت و گورنر سندھ کی ہدایت پر 24 گھنٹے "آگاہی " کے نام سے کال سینٹر کام کررہا ہے جس کا نمبر 021-37130084  ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 لائنوں پر اس سینٹر سے کورونا کے مشتبہ مریض 24گھنٹے ڈاکٹر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کورونا کی علامات رکھنے والے تمام افراد سے اپیل کی کہ وہ اس سینٹر کے نمبر پر رابطہ کریں تاکہ انہیں مشورہ فراہم کیا جاسکے۔ 

مزید :

صفحہ اول -