سعودی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے 251 عمرہ زائرین جدہ سے لاہور پہنچ گئی 

سعودی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے 251 عمرہ زائرین جدہ سے لاہور پہنچ گئی 
سعودی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے 251 عمرہ زائرین جدہ سے لاہور پہنچ گئی 

  

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی ایئرلائن کی خصوصی پرواز ایس وی 3734 آج دن 1 بجے 251 عمرہ زائرین کو لے کر جدہ سے لاہور کے لئے روانہ ہوئی تھی جو صوبائی دارلحکومت پہنچ چکی ہے۔ قونصل جنرل خالد مجید اور ڈپٹی قونصل جنرل شائق احمد بھٹو عازمین کو رخصت کرنے کے لئے ائیرپورٹ پر موجود تھے۔

حکومت پاکستان کی جانب سے سفیر راجہ علی اعجاز اور قونصل جنرل خالد ماجد نے ان پروازوں کے انتظام میں تعاون کرنے پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز ، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ، سعودی حکومت اور وزارت حج و عمرہ کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے سعودی عرب میں ٹھہرنے کے دوران پاکستانی عمرہ زائرین کے لئےبہترین انتظامات کرنے پر وزارت حج و عمرہ کی تعریف بھی کی۔ سعودی حکومت نے تمام مسافروں کے لئے نہ صرف ٹھہرنے کا بندوبست کیا بلکہ انکو کو طبی امداد بھی فراہم کی اور انکے عمرہ ویزا میں بھی توسیع کی جو اس صورتحال کی وجہ سے ختم ہوگئی۔ انھوں نے سعودی سول اایویشن اور سعودی ائر لائن کا بھی شکریہ ادا کیا.

تقریبا 474 پاکستانی عمرہ زائرین بین الاقوامی پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے سعودی عرب میں رہ گئے تھے اور جنکو سعودی ایئر لائن کی پروازوں کے ذریعے پاکستان بھیجا جا رہا ہے۔

آج پہلی پرواز پاکستانی عمرہ زائرین کو لے کر پاکستان روانہ ہوئی ہے۔ دوسری پرواز کل بقیہ مسافروں کو لے کر ملتان کے لئے روانہ ہوگی۔ ان پروازوں کا اہتمام سعودی وزارت حج و عمرہ کے خصوصی انتظامات کے تحت کیا گیا ہے۔

عمرہ زائرین کے لئے کی جانے والی یہ غیر معمولی دیکھ بھال دونوں ممالک کے مابین بہترین برادرانہ تعلقات کی علامت ہے۔

مزید :

عرب دنیا -