وہ لوگ جن کیلئے خصوصی طور پر واہگہ بارڈر کھول کر انہیں پاکستان آنے کی اجازت دیدی گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سمیت دنیا بھر کو اس وقت کورونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کی وجہ سے تمام ممالک نے اپنی سرحدوں کو بند کر دیاہے جبکہ فلائٹ آپریشنز تک بند ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں پھنسے پاکستانی شہریوں کو آج خصوصی طور پر بارڈر کھول کر ملک میں داخلے کی اجازت دی گئی ، جس کے بعد بھارت میں پھنسے 40 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں ، تمام پاکستانی واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس پہنچے ، واہگہ بارڈر بند ہونے کے باوجود آج خاص طور پر کھولا گیا ۔